جرمنی : چانسلر شولز کا جنگ بندی و یرغمالیوں کی رہائی پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمنی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جرمن چانسلر نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق جلد از معاہدہ کریں۔ جرمن چانسلر نے یہ بات نیتن یاہو سے فون پر بات کے دوران کہی ہے۔

اتوار کے روز جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چانسلر اولاف شولز سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ میں کافی حد تک مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب شہری ہلاکتیں اور مشکلات کافی حد تک بڑھی ہوئی ہیں۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا خاتمہ علاقے میں جاری کشیدگی میں کمی کی جانب فیصلہ کن قدم ہوگا.

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں