سلامتی کونسل غزہ میں اسرائیل کی خوفناک کارروائیاں روکے: فلسطینی مندوب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی سفاکانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدام کرے۔ انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

ریاض منصور نے کونسل کے نام ایک پیغام میں کہا کہ کہ سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور تمام امن پسند ممالک کو دہشت گردی، موت اور تباہی کے اس بڑھتے ہوئے ان واقعات کو روکنے کے لیے اب کارروائی کرنی چاہیے جو اسرائیل فلسطینی عوام اور پورے خطے کے لوگوں پر مسلط کر رہا ہے۔ اسرائیل کی یہ بربریت بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

ریاض منصور نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کو فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہیے تاکہ قتل عام، قحط، بے گھر ہونے والوں اور عام لوگوں کی تباہی کو روکا جا سکے۔ اور اقوام متحدہ اور پورے بین الاقوامی قانونی نظام کی باقی بچ جانے والی کچھ ساکھ کو بھی بچایا جا سکے۔

فلسطینی مندوب نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتا اور نہ ہی وہ خالص ایمان کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر روز اپنے قول و فعل سے اسرائیلی سیاست دان اور قابض فوج کے رہنما ثابت کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قتل و غارت کو جاری رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ریاض منصور نے خبردار کیا کہ جنگ بندی کے وعدے واضح طور پر جھوٹے ہیں۔ ہر روز زمین پر اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات ان دعوؤں کی نفی کر رہے ہیں۔ اسرائیل جان بوجھ کر ثالثوں کی طرف سے ہونے والی سیز فائر کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہا ہے۔ غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر کے مطابق غزہ سٹی میں 10 اگست ہفتہ کی صبح نماز فجر کے وقت ’’ التابعین‘‘ سکول پر خوفناک بمباری کی گئی۔ اس بمباری میں 100 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں