مسلح پولیس نے ناروے کی پارلیمنٹ کے باہر ایک علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)
اوسلو ایپل سٹور میں ٹرام کے تصادم سے چار افراد زخمی
پولیس نے بتایا کہ منگل کو وسطی اوسلو میں ایک ٹرام پٹڑی سے اتر کر ایک سٹور میں جا گھسی جس سے چار افراد زخمی ہو گئے۔
ناروے کے میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں نیلے رنگ کی ٹرام کا اگلا حصہ ایپل سٹور کے اندر گہرائی تک پہنچا ہوا نظر آ رہا تھا۔
پولیس نے بتایا، ناروے کے دارالحکومت کی سٹورگاٹا مین سٹریٹ پر 20 افراد کو لے جانے والی ٹرام "پٹری سے اتر کر ایک سٹور میں جا گھسی"۔ ہمیں کنڈکٹر سمیت چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔"