امریکی الیکشن

ووٹروں کے لیے ایلون مسک کے تحائف بالکل نا مناسب ہیں : امریکی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیکنالوجی کی صنعت کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی جانب سے امریکی انتخابات سے قبل سوئنگ ریاستوں کے رجسٹرڈ ووٹروں میں روزانہ کی بنیاد پر دس لاکھ ڈالر کی رقم بطور تحفہ دیے جانے پر تنقید کی ہے۔ بائیڈن کے مطابق یہ "بالکل نا مناسب ہے"۔

امریکی صدر کا یہ موقف ڈیلاویئر ریاست میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سامنے آیا۔

فلاڈلفیا کاؤنٹی کے پبلک پراسیکیوٹر لیری کرسنر نے جو خود ڈیموکریٹ ہیں، پیر کے روز ارب پتی ایلون مسک اور انعامی رقم تقسیم کرنے والی ان کی تنظیم PAC (پیک) کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

اسی طرح امریکی وزارت انصاف نے 'پیک' کو بھیجے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ یہ انعام (دس لاکھ ڈالر) وفاقی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہو سکتا ہے۔

انتباہات کے باوجود 'پیک' تنظیم نے انعامی رقم کے چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ابھی تک 'پیک' تنظیم سوئنگ ریاستوں میں رجسٹرڈ ووٹروں کو دس لاکھ ڈالر کے 9 چیک دے چکی ہے۔

ایلون ماسک نے جولائی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ان کی تنظیم PAC نے سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں