خلیج عمان کے ساحلی علاقے اور ایران کے آبنائے ہرمز کے قریب سالانہ مشق کے دوران ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)
ایران آبنائے ہرمز کی بندش کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے: قانون ساز
یہ تیل کی ترسیل کے لیے دنیا کا اہم ترین داخلی مقام ہے
آئی آر آئی این این (اسلامی جمہوریہ ایران نیوز نیٹ ورک) نے پارلیمنٹ کے سکیورٹی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ایران فوجی اور تزویری اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کی بندش کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے۔
عمان اور ایران کے درمیان واقع آبنائےہرمز تیل کی ترسیل کے لیے دنیا کا اہم ترین داخلی مقام ہے۔