تہران پر 13 جون 2025 کو اسرائیلی حملے میں تباہ شدہ ایک عمارت۔ (اے ایف پی)
بیس سے زائد ایرانی کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے: اسرائیل کا دعویٰ
ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد نو ہو گئی
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ ایران پر اس کے فضائی حملے میں مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری سمیت 20 سے زیادہ ایرانی فوجی اور سپاہِ پاسداران (آئی آر جی سی) کے کمانڈر ہلاک ہو گئے۔
فوج نے ایک بیان میں آئی آر جی سی اور مسلح افواج کے کئی اعلیٰ کمانڈروں کا نام لیتے ہوئے کہا، "(جمعے کو) آپریشن کے آغاز سے ایرانی حکومت کے سکیورٹی کے شعبے کے 20 سے زیادہ کمانڈروں کو ختم کر دیا گیا۔"
ہفتے کے روز ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک الگ بیان میں کہا کہ اسرائیل نے مزید تین ایرانی جوہری سائنسدانوں کو ہلاک کر دیا جس سے اسلامی جمہوریہ پر اسرائیلی حملے کے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد نو ہو گئی۔
نشریاتی ادارے نے کہا، "ملک کے تین جوہری سائنسدان علی بقائی کریمی، منصور اصغری اور سعید برجی صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملوں کے دوران شہید ہو گئے۔"
ایرانی میڈیا نے قبل ازیں کہا تھا کہ اسرائیلی حملے میں چھے دیگر کمانڈر اور سائنسدان ہلاک ہوئے۔