روس اور ترکیہ کی طرف سے ایران پر اسرائیلی حملوں کی ایک بار پھر مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس اور ترکیہ کے صدور نے مشترکہ طور پر بھی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ ولادی میر پیوٹن اور طیب ایردوان نے یہ اظہار مذمت پیر کے روز فون پر تبادلہ خیال کے دوران کیا ہے۔

کریملن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر ایران کے خلاف اسرائیلی طاقت کے استعمال کی مذمت کے علاوہ اس جنگ کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر سخت تشویش ظاہر کی۔ جس میں اب تک بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس کشیدگی کے پورے علاقے پر طویل مدتی مضمرات بھی ہوں گے۔

دونوں رہنماؤں نے جنگی خاتمے اور متنازعہ امور کو بات چیت کے ذریعے طے کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو بھی سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ہی طے کیا جانا چاہیے۔

پیوٹن اور ایردوان نے اس موقع پر باہم رابطے میں رہنے سے اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں رہنما گاہے گاہے آپس میں تبادلہ خیال کرتے رہیں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں