سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' کروس سے ہزاروں امریکی عارضی طور پر محروم ہوگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

منگل کے روز ہزاروں امریکی شہری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' کی سروسز سے محروم رہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ممتاز امریکی دولتمند شخصیت ایلون مسک کی ملکیت ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ سروس صبح سویرے ہی بندش کا شکار ملی۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر سے اندازہ ہوا کہ جن امریکی شہریوں کے ' ایکس ' اکاؤنٹ صبح چھ بج کر اکاون منٹ پر ہی بندش کی زد میں رہے ان کی تعداد 5600 تھی۔

' ایکس ' کے اس مسئلے کے شکار ہونے کی وجہ سے ایک ویب انفراسٹرکچر نامی کمپنی کلاؤڈ فلیئر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تاہم کلاوڈ فلیئر ای ٹی نے اپنے پیج پر بتایا ہے کہ مسئلے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کہ آیا یہ تکنیکی مسئلہ تھا یا کوئی اور ایشو تھا۔

اس صورت حال میں مارکیٹ ٹریڈنگ میں کمپنی کے حصص چار اعشاریہ ایک فیصد تک گر گئے۔ تاہم کلاؤڈ فلیئر اور ایکس کی طرف سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں