فیصلے کی صلاحیت کے حامل "اسمارٹ" ہتھیاروں کے حوالے سے اقوام متحدہ کا انتباہ !
"حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ہتھیاروں پر انسانی گرفت کی خصوصیت برقرار رکھیں".
اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل اور ٹکنالوجی کے شعبے کے لیے خصوصی ایلچی امندیپ سنگھ گِل نے باور کرایا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بے قابو ترقی اور استعمال کا نتیجہ نا قابل قبول سطح پر خود مختار ہتھیاروں کی شکل میں سامنے آ سکتا ہے۔
گِل ابوظبی میں ایک توانائی کانفرنس میں شرکت کے دوران "ٹاس" نیوز ایجنسی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مصنوعی ذہانت ایک طاقت ور ٹکنالوجی ہے جو موجودہ ہتھیاروں کے نظام کو تیزی سے ترقی دے سکتی ہے۔ ہم مستقبل میں ایسے نظام دیکھ سکتے ہیں جو خود مختاری کی سطح پر موجودہ خود کار ہتھیاروں سے بلند ہوں۔ اس حوالے سے ان میں بعض نظاموں کی خود مختاری میں اضافے کا واضح رجحان دیکھا جا رہا ہے"۔
اقوام متحدہ کے عہدے دار کے مطابق حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ہتھیاروں پر انسانی گرفت کی خصوصیت برقرار رکھے اور اہداف کے انتخاب کا فیصلہ کرنے والے فوجی اہل کاروں کو ذمے دار ٹھہرانے اور ان کی جواب دہی کو یقینی بنائے۔ گِل نے مزید کہا کہ "ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ یہ ٹکنالوجی عدم استحکام کا سبب نہ بنے اور بڑی طاقتوں کے درمیان تعلقات کو مزید پیچیدہ نہ بنائے"۔
امندیپ سنگھ گِل نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اس مطالبے کو دہرایا کہ 2026 تک ایسے ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے جو اہداف کو تباہ کرنے کے حوالے سے آزادانہ فیصلے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گلِ کے مطابق اس حوالے سے عسکری میدان میں مصنوعی ذہانت کی ذمے دار عالمی کمیٹی سے بات چیت جاری ہے۔
-
شدید خشک سالی کے باعث ایران نے مصنوعی بارش کے لیے کام شروع کر دیا
ملک کو عشروں کی شدید ترین خشک سالی کا سامنا
مشرق وسطی -
ایک ذہین چینی شخص نے مصنوعی ذہانت سے 23 ارب ڈالر کی دولت بنا لی
ہواوےکمپنی نے اس کی سرپرستی چھوڑ دی، مگر ایک سرکاری فیصلے نے چین میں اس کی کمپنی ...
بين الاقوامى -
مغربی ممالک کی جانب سے غیر ملکی امداد میں کمی 2.26 کروڑ اموات کا سبب بن سکتی ہے !
رپورٹ کے مطابق 30 برسوں میں پہلا موقع ہے جب یورپ اور امریکہ نے ایک ہی وقت میں ...
بين الاقوامى