امریکی فوج کا ایرانی فضائی حدود کے وسیع حصوں پر کنٹرول کا دعویٰ
ایرانی بحری بیڑا جنگ سے باہر ہو چکا ہے:امریکی سینٹرل کمانڈ کا اعلان
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایرانی فضائی حدود کے وسیع رقبے پر کنٹرول حاصل کر چکی ہے۔
سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے بریفنگ کے دوران تصدیق کی کہ امریکی افواج ایران پر حملوں کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر ہمارے حملے فیصلہ کن اور غیر متوقع ہیں اور ہم ایران کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال جاری رکھیں گے۔
سینٹرل کمانڈ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی توجہ اس نکتے پر مرکوز ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آمد و رفت میں خلل ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ کا بیڑا اب جنگ سے باہر ہو چکا ہے اور ہم نے سلیمانی کلاس کی آخری ایرانی کشتی کو بھی تباہ کر دیا ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
دوسری جانب ایران نے آج بدھ کے روز اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دیگر حصوں میں اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ خلیج میں کم از کم تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اب تک کی شدید ترین امریکی و اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے باوجود ایران اب بھی لڑنے اور توانائی کی سپلائی معطل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے منگل کے روز ایران پر کیے جانے والے حملوں کو اب تک کی جنگ کے شدید ترین حملے قرار دیا ہے۔ گذشتہ رات ایک ایرانی بینک کے دفاتر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ایران نے دھمکی دی ہے کہ وہ امریکہ یا اسرائیل کے ساتھ لین دین کرنے والے بینکوں پر حملے شروع کر دے گا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان فضائی کارروائیوں سے ایران کی میزائل اور ڈرون داغنے کی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے بدھ کے روز کہا کہ یہ آپریشن کسی ٹائم فریم کے بغیر تب تک جاری رہے گا جب تک تمام اہداف کا حصول اور مہم میں فتح یقینی نہیں ہو جاتی۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی کے مطابق 28 فروری سنہ 2026ء سے ملک پر شروع ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں اب تک 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں بھی سینکڑوں افراد مارے گئے۔ اسرائیل پر ایرانی حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ لبنان میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ واشگٹن نے سات امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور تقریباً 140 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔