"ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں" ... ایرانی پولیس نے نظام کے خلاف مظاہرے سے خبردار کر دیا !

پولیس سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ "دشمن" کے طور پر نمٹا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی پولیس کے سربراہ احمد رضا رادان نے ان مظاہرین کو خبردار کیا ہے جو ملک دشمن موقف کی حمایت کر رہے ہیں کہ حکام ان کے ساتھ اسی بنیاد پر نمٹیں گے۔ یہ انتباہ منگل کی شام ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ان کے بیان کے مطابق سامنے آیا ہے۔ یہ انتباہ ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایرانیوں کو ملک کی قیادت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی دعوت دی۔

رادان نے آج بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا "اگر کوئی دشمن کی خواہشات کے مطابق آگے بڑھتا ہے، تو ہم اسے محض مظاہرین کے طور پر نہیں دیکھیں گے، بلکہ ہم اسے ایک دشمن کے طور پر دیکھیں گے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری تمام قوتیں بھی ہائی الرٹ پر ہیں، ان کا ہاتھ ٹرگر پر ہے اور وہ اپنے انقلاب کے دفاع کے لیے تیار ہیں"۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانیوں کو اپنی حکومت کے خلاف بغاوت کی دعوت دی تھی۔ انھوں نے ایرانی عوام کے نام ایک پیغام میں اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے جاری جنگ کو "آزادی کے لیے ایک تاریخی جنگ" قرار دیا تھا۔

نیتن یاہو نے لکھا "یہ نظام کو گرانے اور اپنی آزادی حاصل کرنے کا زندگی میں ایک بار ملنے والا موقع ہے"۔ انہوں نے مزید کہا "آپ نے مدد مانگی تھی اور وہ آپ کے پاس پہنچ گئی ہے"۔

اسی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بارہا ایرانیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ امریکی و اسرائیلی حملوں کو تہران میں قیادت کا تختہ الٹنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں