A man walks past a burning building following a reported air strike by pro-regime forces on the northern Syrian city of Aleppo, on April 24, 2014. (AFP)
شامی فوج کا حلب پر ایک تباہ کن فضائی حملہ،33 افراد ہلاک
شام کے شمالی شہر حلب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج نے جمعرات کو ایک اور تباہ کن فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تینتیس افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ شامی فوج کے جنگی طیارے نے حلب کے شمال مشرقی علاقے حلق میں ایک مارکیٹ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
شامی فوج نے بدھ کو حلب میں ایک اسکول پر بمباری کی تھی جس میں بچوں سمیت پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس حملے میں اسکول کی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی تھی اور دیواروں پر خون کے لوتھڑے لگے ہوئے تھے۔شامی فوج نے گذشتہ چند روز سے حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے تیز کررکھے ہیں اور وہ وہاں بیرل بموں سے بمباری کررہی ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے کڑی تنقید کی ہے اور صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسی بارے میں
-
شام میں ہلاک حزب اللہ کے 56 جنگجوؤں کی لبنان میں تدفین -
اسامہ کا دست راست "داعش" کے حملے میں شام میں ہلاک -
شام سے فائر کیے گئے راکٹوں سے لبنان میں 7 افراد ہلاک -
شام میں ائیر بیس پر قبضے کی لڑائِی، 19 باغی ہلاک -
شام کے شمالی شہر حلب میں راکٹ حملہ ،17 افراد ہلاک -
شام: باغیوں کا فوجی اڈے پر دوبارہ قبضہ، 53 ہلاک