شام میں ائیر بیس پر قبضے کی لڑائِی، 19 باغی ہلاک
باغیوں نے دیر الزور ائیر بیس سے ملحق گاوں پر قبضہ کر لیا
شام کے مشرقی شہر دیر الزور کے ائیر کے قبضے کیلیے بشارالاسد کی وفادار فوج اور باغیوں کے درمیان ہولناک لڑائی کے دوران کم از کم 19 باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ لڑائی ابھی جاری ہے اور باغی ائیر بیس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
ان ہلاکتوں کی اطلاع لندن میں قائم آبزرویٹری نے دی مزاحمت کاروں اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم اداروں کے حوالے سے دی ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق اس ائیر بیس پر قبضے کی لڑائی تین دن سے جاری ہے اور کوئی فریق پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔
شام میں جاری لڑائی اور دیگر سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے والی آبزر ویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق باغی قریبی گاوں الجفرا پر قبضہ کرنے میں کامیاب بو گئے ہیں، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گاوں ائیر بیس سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ واضح رہے اس گاوں مین بشارالاسد کے حامیوں کی اکثریت ہے۔
حلب میں مسلسل لڑائی اور بشار رجیم کی بمباری کے باعث حالیہ دنوں میں پانچ سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اب اس ائیر بیس کے لیے لڑائی میں بشار الاسد کی فوج پوری قوت استعمال کر رہی ہے۔
-
جنیوا ٹو میں ایرانی شرکت کی مخالفت غیر منطقی ہے: بشار رجیم
ایران خطے میں شام کا کلیدی اتحادی ہے: وزیر خارجہ ولید معلم
مشرق وسطی -
حلب میں اسدی فوج کے بیرل بم حملے، 94 شامی جاں بحق
برطانیہ، شام کے ڈیڑھ سو ٹن کیمیائی ہتھیار تلف کرنے پر آمادہ
مشرق وسطی -
شام کے بارے میں دوسری جنیوا کانفرنس کا تیاری اجلاس
جیش الحر کے سربراہ کی تمام باغی جنگجو گروپوں سے متحد ہونے کی اپیل
بين الاقوامى -
شام میں لوگوں کوغائب کرنے کے لیے قائم خفیہ جیلوں کا انکشاف
شامی فورسز اور القاعدہ گروپ پر انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے الزامات
مشرق وسطی