ابو قتادہ
داعش کا اعلان خلافت باطل ہے: ابو قتادہ
اُردن میں متعدد بار دہشت گردی کے الزام میں مقدمات کا سامنا کرنے والے انتہا پسند مسلم عالم ابو قتادہ نے سُنی جہادیوں کی طرف سے عراق اور شام میں خلافت کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’باطل‘ قرار دیا ہے۔
جہادی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی 21 صفحات کی دستاویز میں قتادہ نے کہا ہے کہ دولت اسلامی کی طرف سے دو ممالک [شام اور عراق] میں خلافت کا اعلان اس لیے بے معنی ہے کہ اس کی منظوری دنیا کے دیگر علاقوں کے جہادیوں نے نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایس آئی ایس نے 29 جون کو عراق اور شام کے کچھ علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔
اسی بارے میں
-
اردنی عالم دین ابو قتادہ دہشتگردی کے مقدمے سے بری -
اردنی نژاد عالم دین ابو قتادہ برطانیہ سے بیدخل -
اردنی نژاد ابو قتادہ کی ضمانت منظور، جیل سے رہائی کا حکم -
اردنی پارلیمان میں برطانیہ سے مجرموں کی بے دخلی کا معاہدہ منظور -
اردن: ابو قتادہ کے خلاف 10روز میں ٹرائل کا آغاز -
ابو قتادہ کی اردن حوالگی کے لیے کوششں جاری رہے گی: برطانیہ