الجيش الإسرائيلي في غزة
اسرائیل میں 16 ہزار ریزرو فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم
اسرائیل نے غزہ کی جنگ میں جھونکنے کے لیے اپنی ریزرو فوج کے سولہ ہزار مزید اہلکار طلب کر لیے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق اس کے بعد آٹھ جولائی سے جاری غزہ کے خلاف کھلی صہیونیت جارحیت میں شامل فوجیوں کی تعداد 86 ہزار ہو گئی ہے۔
اسرائیلی جنرل پبلک ریڈیو نے فوج کی خاتون ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی کابینہ نے بدھ کی رات اپنے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد بتایا کہ 'کیبنٹ' نے حماس کے دہشت گرد اہداف کے خلاف حملے اس وقت تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جب تک غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر حملوں کے لئے استعمال ہونے والی سرنگوں کو ختم نہیں کر دیا جاتا۔
ریڈیو نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کابینہ کا ایک اور اجلاس جمعرات کو بعد از دوپہر ہو رہا ہے جس میں آٹھ اہم وزراء شریک ہوں گے۔ غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی کے نگران جنرل کا کہنا تھا کہ 'سرنگوں کا خاتمہ اب دنوں کی بات رہ گیا ہے۔'
اسی بارے میں
-
حماس نے لبنانی تنظیم حزب اللہ سے مدد مانگ لی -
امریکا نے اسرائیل کی عدیم المثال مدد کی ہے: امریکی ترجمان -
"مسلسل وارننگ کے باوجود غزہ اسکول پر بمباری کی گئی" -
چار گھنٹوں کی فائر بندی اسرائیلی ڈرامہ ہے: حماس -
مزاحمت کاروں کے حملوں میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک -
فلسطینیوں پر تشدد کے الزام میں تین اسرائیلی گرفتار