حماس نے لبنانی تنظیم حزب اللہ سے مدد مانگ لی
اسرائیل کے خلاف مل کر لڑ سکتے ہیں: موسی مرزوق
فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اس کا ساتھ دے۔ حماس کی طرف سے یہ اپیل ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے 23 دنوں میں اب تک 1323 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن موسیٰ ابو مرزوق کے حوالے سے روسی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے ان کی طرف سے امید ظاہرکی گئی ہے کہ'' لبنانی محاذ کے کھلنے سے ہم اسرائیل کے خلاف مل کر لڑ سکیں گے۔''
واضح رہے حزب اللہ ان دنوں شام کے صدر بشارالاسد کی فوج کے ساتھ ملکر شامی باغیوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔ حماس کی امید ہے کہ حزب اللہ کے سرگرم ہونے سے اسرائیل کی لبنان کے ساتھ لگنے والی جنوبی سرحد گرم ہو جائے گی۔ حزب اللہ سے پہلے بھی وہ اسرائیل کے خلاف ایک جنگ لڑ چکی ہے۔
قاہرہ میں موجود حماس رہنما ابو مرزوق نے اپنی تقریر میں اس بارے میں استدلال پیش نہیں کیا ہے کہ لبنان کی طرف سے اس نوعیت کی مزاحمت کافی ہو گی، البتہ اس موقع پر انہوں نے قطر اور ترکی کی جانب سے فلسطینی عوام کی بھلائی کے لئے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر دونوں ممالک کو خراج تحسین پیش کیا۔
خیال رہے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی امن کوششوں کے لیے مصر نے سہولت کاری کا اہتمام کیا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں ترکی، قطر اور فلسطینی صدر محمود عباس بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل بدھ کے روز دو اسرائیلی نمائندے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے موضوع پر مصری حکام سے بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچے ہیں۔ اس ہفتے کے اواخر میں قاہرہ میں ایک فلسطینی وفد کی آمد بھی متوقع ہے۔
اس سے پہلے حماس مصری جنگ بندی تجویز کو مسترد کر چکی ہے۔ حماس کا موقف ہے کہ غزہ کا تقریبا سات برسوں پر محیط محاصرہ ختم کیے بغیر جنگ بندی کے کوئی معنٰی نہیں ہیں۔
-
امریکا نے اسرائیل کی عدیم المثال مدد کی ہے: امریکی ترجمان
'جان کیری کو حماس کا حمایتی قرار دینا جارحیت ہے'
بين الاقوامى -
چار گھنٹوں کی فائر بندی اسرائیلی ڈرامہ ہے: حماس
اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" نے اسرائیلی فوج کی جانب سے انسانی ہمدردی کی ...
مشرق وسطی -
صہیونی صحافت:فلسطینی اموات پرشاداں،زخمی اُلو پرمغموم
حماس کے راکٹ حملے میں زخمی اُلو سے متعلق اسرائیلی اخبار میں رپورٹ
ایڈیٹر کی پسند -
غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کی جائے: سلامتی کونسل
حماس بھی مزید 24 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی پر تیار
مشرق وسطی -
غزہ: حماس کا 24 گھنٹے کے لیے جنگ بندی سے اتفاق
اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد اعلان
مشرق وسطی -
حماس کا عارضی فائر بندی میں توسیع سے انکار
اسرائیل پر سات میزائل فائر، دو کا ہدف تل ابیب تھا
مشرق وسطی