فائل فوٹو رائیٹرز

لبنان سے اسرائیل پر ایک بار پھر راکٹ حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے ملحقہ سرحد کے قریب موجود جنوبی لبنان کے علاقے سے اسرائیل پر ایک راکٹ داغا گیا ہے۔

یہ راکٹ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے جرمق میں دریائے لیطانی کے قریب سے داغا گیا اور اس سے دو دن پہلے بھی اسرائیل پر ایسا ہی ایک راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد سرحد کے دوسری جانب اسرائیل سے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں