حزب اللہ کے بانی رہنما اور سابق سیکریٹری جنرل صبحی الطفیلی
حزب اللہ کے بانی رہ نما کی یمن فوجی آپریشن کی حمایت
حسن نصراللہ کی جانب سے سعودی عرب پرتنقید مسترد
لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے بانی رہ نما اور تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل صبحی الطیفلی نے یمن میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف جاری سعودی عرب اور اتحادیوں کے آپریشن کی بہ ظاہر حمایت کی ہے۔ انہوں حزب اللہ کی جانب سے گذشتہ جمعہ کو اپنی تقریر میں یمن میں فوج کشی پر سعودی عرب پر تنقید بھی مسترد کردی ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ سے بات کرتے ہوئے صبحی الطفیلی کا کہنا تھا کہ حزب اللہ خود شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑ رہی ہے۔ اسے یمن میں جاری بغاوت کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی جانب سے سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنانا حیرت کی بات ہے۔
انہوں نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’فیصلہ کن طوفان‘‘ آپریشن پر تنقید کرنے سے قبل حسن نصراللہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔ کیا وہ شام میں بغاوت کی مخالفت نہیں کررہے ہیں۔ دوسروں کی شکست سے قبل آپ کو خود شکست خوردہ ہوچکے ہیں۔ جو بات آپ دوسروں کے بارے میں کہتے ہیں خود اس کے تیرو نشتر آپ ہی کی طرف ہیں۔
اسی بارے میں
-
شاہ سلمان یمن کی سیاسی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار -
یمن میں عرب زمینی فوج بھیجی جائے:وزیرخارجہ -
یمن میں آپریشن عالمی امن وسلامتی کا موجب بنے گا:شاہ سلمان -
یمن کی جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی سیاسی جغرافیائی تقسیم -
عالمی برادری یمن میں جاری بحران حل کرائے:پاکستان -
سابق صدر علی صالح نے یمن کا شیرازہ کیسے بکھیرا؟