یمن میں آپریشن عالمی امن وسلامتی کا موجب بنے گا:شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن’’فیصلہ کن طوفان‘‘ نہ صرف پورے خطے بلکہ عالمی امن و سلامتی کا باعث بنے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے آپریشن ’’فیصلہ کن طوفان‘‘ میں شامل ہونے عرب ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ آپریشن پورے خطے اور عالمی امن و سلامتی کا ذریعہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کا مقصد یمن کی سلامتی، خود مختاری اور استحکام کو قائم رکھنا اور صنعاء میں قوم کی نمائندہ آئینی حکومت کو بحال کرنا ہے۔ جب تک یمن میں آئینی حکومت کی رٹ قائم نہیں ہوجاتی اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا۔ حوثی باغیوں کو اسلحہ حکومت کو واپس کرنا ہوگا اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پڑوسی ملکوں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں