Your browser doesn’t support HTML5 video

شامی شہر دوما کے بازار پر شامی فوج کا میزائل حملہ

حملے میں 90 سے زائد ہلاک، سو سے زائد زخمی ہوئے: آبزرویٹری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انسانی حقوق کی ایک آبزرویٹری نے بتایا کہ شامی فوج نے جمعہ کے روز دمشق کے نواحی شہر دوما کے ایک بازار پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 90 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو ٹیلی فون پر بتایا کہ "شامی فوج نے دوما کے بازار پر 12 میزائل داغے ہیں۔" ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں 90 افراد ہلاک جبکہ ایک سو زخمی ہوئے ہیں۔

دوما میں آبزرویٹری کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنے کوراڈی نیشن ڈیسک نے بتایا بازار پر 11 میزائل گرے۔ سرکاری فوج نے دوما شہر کے ایک بھرے عوامی بازار کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا۔ انقلاب کوارڈی نیشن یونین نے دعوی کیا کہ حملے میں 45 افراد مارے گئے اور دسیوں زخمی ہوئے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں