سالم المسلط [فائل فوٹو]
عبوری حکومت میں موجودہ وزراء کی شمولیت قبول ہے : شامی اپوزیشن
#شام میں مرکزی #حزب_اختلاف کی نمائندگی کرنے والی مذاکراتی سپریم کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی، موجودہ حکومت کے اراکین کے ساتھ عبوری حکومت میں شریک ہونے کے لیے تیار ہے۔ تاہم کمیٹی کے ترجمان سالم المسلط نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ رضامندی صرف موجودہ حکومت کے وزراء کے لیے ہے، خود صدر بشار الاسد کے لیے نہیں۔
#اقوام_متحدہ کے زیروساطت #جنیوا میں امن بات چیت کے نئے دور کے دوسرے روز المسلط کا کہنا تھا کہ دوسری جانب بہت سی ایسی شخصیات ہیں جن کے ساتھ ہم معاملہ کیا جانا ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وہ (مذاکرات کے لیے) "مجرموں" کو نہیں بھیج رہے، اس وقت تک سپریم کمیٹی کو ہر گز کوئی اعتراض نہ ہوگا۔
اسی بارے میں
-
شامی حکومت جنگ بندی سے منحرف ہو رہی ہے: امریکا -
شامی اپوزیشن نواز صحافی ترکی میں قتل، ویڈیو جاری -
بشارالاسد کی قسمت کا فیصلہ شامی عوام کو کرنا چاہیے: روس -
داعش مخالف لڑائی، امریکا شامی اپوزیشن کو دوبارہ تربیت دے گا -
بشارالاسد حزبِ اختلاف سے مل کر نئی حکومت بنانے کو تیار -
روس مذاکرات کے سبوتاژ کی کوشش کر رہا ہے: شامی اپوزیشن