حلب

حلب میں باغیوں کے حملے میں 38 سرکاری فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں اپوزیشن فورسز نے ایک سرنگ میں دھماکہ کرکے شامی حکومت کی وفادار فوج کے 38 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والی آبزرویٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اپوزیشن فورسز نے شامی فوج کے ایک کیمپ کو زیرزمین سرنگ کے ذریعےدھماکوں سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں درجنوں سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے۔

انسانی حقوق آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اپوزیشن فورسز نے حلب میں شامی فوج کے ایک اہم مرکز کے نیچے سرنگ کھودی اور اس میں دھماکے کردیے جس کے نتیجے میں سرنگ کے اوپر بنی عمارت زمین بوس ہوگئی اور 38 فوجی ہلاک ہوگئے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں