عراقی عازمین حج کا قافلہ جس میں 1175 افراد شامل

عراقی عازمین حج کا پہلا قافلہ بری راستے سے سعودی عرب داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی حج اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ عازمین حج کا پہلا قافلہ 1175 عازمین کو لے کر بری راستے سے’عرعر‘ گذرگاہ عبور کرتے ہوئے سعودی عرب میں داخل ہوگیا ہے جہاں سے وہ مشاعر مقدسہ کی طرف رواں دواں ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی حج اتھارٹی کے ترجان حسن الکنانی نے بتایا کہ الانبار گورنری سے عازمین حج کے یومیہ 25 قافلہ عرعر سرحدی گذرگاہ کی طرف روانہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عراقی حجاج کرام کے زمینی راستے سے سعودی عرب داخلے کے حوالے سے دونوں ملکوں کےدرمیان تعاون جاری ہے۔ دونوں ممالک کی سیکویرٹی فورسز عازمین حج کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کررہی ہیں۔

الکنانی کا کہنا تھا کہ خشکی کے راستے سے 14 ہزار عراقی عازمین حج اس سال فریضہ حج ادا کرنے سعودی عرب جائیں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں