سعودی عرب سے ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزوں کا اجراء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کی حج تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اتوار 6 اگست تک ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزے جاری کر دیے ہیں۔

حج تنظیم کے ڈائر یکٹر حمید محمدی نے ایران کی ایک خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ 16 ہزار سے زیادہ عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔جمعرات سے یہ عازمین مدینہ منورہ سے جدہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔

ایرانی عازمین کی 30 جولائی کو سعودی عرب میں آمد کا آغاز ہوا تھا اور یہ سلسلہ 25 اگست تک جاری رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں