سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
حوثیوں کو ایرانی میزائل فراہمی عسکری جارحیت ہے: سعودی ولی عہد
برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض شہر پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی اور شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کو قابل ملامت قرار دیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ سکیورٹی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس دوران سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ ایرانی نظام کا اپنی ہمنوا حوثی ملیشیا کو میزائل کی فراہمی میں ملوث ہونا ایرانی نظام کی جانب سے عسکری اور براہ راست جارحیت شمار ہوتی ہے جو کہ مملکت کے خلاف جنگی کارروائی کے مترادف ہے۔
دونوں شخصیات کے درمیان بات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا
اسی بارے میں
-
ایران، حوثی شدت پسندوں کو بیلسٹک میزائل مہیا کررہا ہے: عرب اتحاد -
حوثی خواتین کی اسلحے کی تربیت کے لیے ایران، عراق اور لبنان کی خواتین -
ایران اور حوثی قطر کی مدد کے لیے تیار -
حوثی ملیشیا نے خود کو ایران کے ہاتھ فروخت کرڈالا:منصور ھادی -
حوثی کمانڈر کا ایران اور حزب اللہ سے تربیت حاصل کرنے کا اعتراف -
ایران حوثی باغیوں کو ہتھیار مہیا کررہا ہے: یمنی وزیر خارجہ