حوثی ملیشیا نے خود کو ایران کے ہاتھ فروخت کرڈالا:منصور ھادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے ایران نواز شدت پسند حوثی باغیوں پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے خود کو ایران کے ہاتھ فروخت کردیا ہے۔

العربیہ چینل کے مطابق ایک بیان میں صدر منصور ھادی نے کہا کہ حوثی ملیشیا یمن میں ایران کے کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہی ہے اور ایک سازش کے تحت یمن میں ایرانی پروگرام مسلط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

صدر ھادی کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دوسری طرف عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ بندرگاہ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے فوجی اور لاجسٹک کمک مغربی ساحل کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہےکہ عرب اتحادی ممالک اور آئینی حکومت کی طرف سے الحدیدہ بندرگاہ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے فوج کی بھاری نفری مغربی ساحل کی طرف بھیجی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ الحدیدہ کو چھڑانے کا آپریشن عدن کو باغیوں سے آزاد کرنے کی فوجی کارروائی سے ملتا جلتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں