قبطی مسیحیوں کی اجتماعی دعا

العریش کی مسجد میں جاں بحق افراد کے لیے قِبطیوں کی خصوصی دعا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے قبطیوں کی جانب سے اپنے کلیسا میں اُن برادر شہریوں کے لیے اجتماعی دعا کی گئی جو جمعے کے روز سیناء کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع کلیسا میں معقد اس اجتماعی دعا کی تصویر ایک مصری شہری فرید النقراشی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ النقراشی کے مطابق دعا کا مقصد یہ تھا کہ پروردگار عالم مرنے والوں کو اپنی رحمت اور مغفرت سے نوازے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

تصویر کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور مصریوں کی جانب سے اپنی قومی یک جہتی کے حوالے سے جذبات سے بھرپور تبصرے سامنے آئے ہیں۔ ان تبصروں میں مصر کے مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان محبّت اور باہمی جوڑ کی روح کا اظہار کیا گیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں