مصری قبطی کا دن دہاڑے سر قلم، ملزم کی شناخت
مصر کے شہر اسکندریہ میں ایک مصروف شاہراہ پر راہ گیروں کی موجودگی میں ایک شخص نے ایک قبطی عیسائی کو 'ذبح' کر دیا۔ مصری پولیس نے مشتبہ قاتل کی شناخت کرلی ہے اور اب اسے تلاش کیا جا رہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ خونی واقعہ منگل کی صبح اسکندریہ کے علاقے المنتزہ میں شاہراہ خالد بن ولید پر پیش آیا۔ پولیس نے مقتول قبطی کاروباری شخصیت یوسف لمعی کے تجارتی مرکز کے قریب لگے خفیہ کیمروں سے فوٹیج حاصل کر لی ہے اور اس کی چھان بین کے بعد قاتل کو شناخت کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قبطی کے قتل میں ایک 49 سالہ شخص عادل عبدالنور السید سلیمان نامی شہری ملوث ہے۔ ملزم کے تصویری خاکوں پر مبنی تفصیلات اسکندریہ اور گردو ونواح کے اہم مقامات تک پہنچا دی گئی ہیں۔قبطی شہری کے قاتل کی ہلکی رنگ دار داڑھی ہے اور اس نے داڑھی کو خضاب لگا رکھی تھی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو قبطی کے قتل کے واقعے کی ایک فوٹیج بھی موصول ہوئی ہے۔اس میں قبطی دکاندار اپنی دکان کے باہر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران اچانک ایک شخص نمودار ہوا۔ اس نے اپنے کپڑوں میں تلوار چھپا رکھی تھی اور قبطی کے قریب جاتے ہی تلوار کے کئی وار کرکےاسے قتل کردیا۔ پہلے حملے میں شدید زخمی ہونے والے قبطی نے جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کی مگر حملہ آور نے ایک اور زور دار ضرب لگائی جس کے نتیجے میں اس کا سرتن سے جدا ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
فوری طور پر قبطی کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اس حوالے سے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ قبطی دکاندار یوسف لمعی اپنی دکان پر شراب فروخت کیا کرتا تھا اور یہ کاروبار بھی اس کی اندوہ ناک موت کا سبب ہوسکتا ہے۔ پولیس ملزم کی مذہبی انتہا پسند گروپوں سے وابستگی کے پہلو پر بھی غور کر رہی ہے۔
-
داعش نے قاہرہ میں قبطی چرچ پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی
شدت پسند گروہ ’داعش‘ نے گذشتہ اتوار کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ...
بين الاقوامى -
مصر: قبطی چرچ میں بم دھماکے کی ویڈیو جاری
مصر کی وزارت داخلہ نے دو روز قبل قاہرہ میں العباسیہ کیتھڈرل چرچ میں ہونے والے ...
بين الاقوامى -
قاہرہ : قبطی عیسائیوں کے چرچ میں بم دھماکا، 25 افراد ہلاک
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قبطی عیسائیوں کے ایک چرچ میں بم دھماکے میں پچیس افراد ...
بين الاقوامى -
داعش نے مصر کے 21 قبطی عیسائی 'قتل' کر دیئے
قاہرہ دہشت گردی کے قابل نفرت عمل کا مناسب دے گا: السیسی
بين الاقوامى -
داعش نے مصر کے 21 قبطی مسیحی اغوا کر لئے
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مصری شہریوں کو جلد از جلد لیبیا سے واپس بلانے کے ...
بين الاقوامى -
فیلڈ مارشل السیسی کی قبطی عیسائی پوپ سے ملاقات
السیسی نے چرچ سے اپنی انتخابی مہم کا غیر رسمی آغاز کر دیا
مشرق وسطی