سعودی عرب: طیارے میں آنے والے بیمار شیرخوارکی جان بچا لی گئی
سعودی عرب کی قصیم گورنری کے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارت کے ایک شیرخوار بچے کو فوری طبی امداد فراہم کرکے اس کی جان بچا لی گئی۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 43 دن کے ہندوستانی شیر خوار بچے کی جان بچانے میں طبی عملے کا اہم کردار رہا جس نے فوری اور بروقت طبی امداد فراہم کرکے شیرخوار کی زندگی بچا لی۔
قصیم ہیلتھ کونسل نے وضاحت کی کہ بچہ ریاست بحرین سے آنے والی بین الاقوامی پروازوں میں سے ایک پر سوار تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مرکز میں میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ اس کا کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کیا گیا،رطوبتیں نکالیں۔
بچے کی صحت کی پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ بچے کے والدین نے سعوی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔