سعودی عرب میں سکیورٹی حکام کو القنفذہ شہر کے شمال میں واقع ہنیش بیچ میرین پارک کی پارکنگ میں ایک نوجوان استاد کی لاش اس کی گاڑی کے اندر ملی جس کے بعد اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
استاد حسن شبیل کے رشتہ داروں نے بتایا کہ حسن جمعہ کو القنفذہ گورنری میں ساحل سمندر کے سامنے اپنی گاڑی میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی وجہ کے بارے میں انکشاف کیا کہ حال ہی میں ان کے دل کا آپریشن ہوا تھا۔
رشتہ داروں نے بتایا کہ معلم حسن الشبیلی کا کچھ عرصہ قبل دل کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں اکیلا نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا تھا کہ حسن الشبیلی کا مرض خطرے کی صورت میں موجود ہے جو کسی بھی وقت جان لیوا ہوسکتا ہے۔ عارضہ قلب کے ساتھ ساتھ حسن الشبیلی ذیابیطس کے عارضے کا بھی شکار تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دو ہفتے قبل ان کی صحت کی خرابی کے باعث انہیں جدہ کے ایک ہسپتال میں ماہر امراض قلب مشورہ لینے پرمجبور کیا تھا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ شبیل اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کر رہے تھے کہ وہ اپنی گاڑی اکیلے نہیں چلاتے تھےلیکن گذشتہ جمعہ کو وہ اچانک خود ہی گاڑی اکیلے لے کر غائب ہوگئے۔
-
سعودی عرب:منی لانڈرنگ کے مجرم گروہ کےاثاثوں سےایک ارب ڈالرسے زیادہ رقم ضبط کرنے کاحکم
سعودی عرب کے جنرل پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتارایک جرائم پیشہ گروہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: غیر قانونی اسقاط حمل کرانے پر غیر ملکی ڈاکٹر اور نرس گرفتار
سعودی وزارت صحت کے اہلکاروں نے ریاض میں غیر قانونی طور پر اسقاط حمل میں ملوث خاتون ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: حادثے میں طالبہ کی انگلی کا واقعہ، محکمہ تعلیم کا موقف کیا ہے؟
سعودی عرب کے علاقے جازان اسکول میں زیر تعلیم ایک طالبہ کی حادثے میں انگلی کٹنے کے ...
بين الاقوامى