30,000 copies of the Holy Quran distributed in Masjid Haram during the first decade of Ramadan
مسجد حرام میں رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں قرآن پاک کے 30,000 نسخے تقسیم
صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے شعبہ قرآنی امورکے ڈائریکٹر سعد بن غویلب الندوی نے کہا کہ انتظامیہ نے ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں قرآن پاک کے 30,000 سے زائد نسخے عطیہ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ نابینا افراد کے لیے بریل کے 20 نسخے بھی تقسیم کیے گئے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ عطیات کا پروگرام صدارت عامہ کے محکموں کے تعاون سے مشترکہ نکات کو فعال کرتے ہوئے رمضان کے پورے مہینے میں جاری رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عظیم تحفہ صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کی طرف سے فراہم کردہ اہم ترین خدمات میں سے ایک ہے۔
اسی بارے میں
-
رمضان المبارک میں مسجد حرام آنے والے 9.3 ملین زائرین معیاری خدمات سے مستفید -
ماہ رمضان: مسجد حرام میں 6 زبانوں کے 15 ماہر اور 500 اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات -
رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ، مسجد حرام میں 15 لاکھ افراد نے نماز اد ا کی -
رمضان کا پہلا جمعہ: مسجد حرام میں نمازیوں کو دھوپ سے بچانے والے گارڈ کی پذیرائی