مسجد حرام کے ایک سکیورٹی اہلکار نے جمعہ کے خطبہ کے دوران زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتری سے سایہ کر کے دل مول لیے۔ سکیورٹی اہلکار کی ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے بڑے پیمانے پر اس سکیورٹی اہلکار کو خراج تحسین پیش کیا۔
ویڈیو کلپ کے دوران انسانی ہمدردی کے اس منظر میں گارڈ حجاج کے سر پر چھتری پکڑے کھڑا نظر آیا۔ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ 24 مارچ کو مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انتظامیہ کی طرف سے نمازیوں کو وصول کرنے سے لیے کر واپسی تک سہولیات کا ایک مربوط نظام تشکیل دیا گیا تھا۔