ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: اے ایف پی

ایران کی غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے ردعمل کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران نے آج جمعے کو گذشتہ روز غزہ کی پٹی اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے "جارحانہ اقدامات" کا "سدباب" کرے۔

یہودیوں کے تہوار عید فصح اور مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جو آنے والے دنوں میں مزید بڑھنے کے خدشات ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ لبنان پر حملے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے خلاف عالمی برادری سے موثر اور سدباب پر مبنی ردعمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کی جارحانہ کاروائی کے بعد ، اسرائیل نے جمعہ کی صبح غزہ اور لبنان سے فائر کیے گئے راکٹ حملوں کے جواب میں فضائی حملے کیے تھے۔ اسرائیلی حکام نے لبنان سے شمالی اسرائیلی علاقوں کی جانب سے فائر کیے گئے ان راکٹ حملوں کا الزام فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس پر عائد کیا ہے۔

ایران حماس اور لبنان کی حزب اللہ دونوں کا اہم اتحادی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں