Affairs of the Prophet’s Mosque: More than 270,000 beneficiaries of mobility vehicles during the first 15 days of Ramadan

مسجد نبویﷺ: رمضان کے 15 ایام میں 270,000 سے زائد زائرین ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کی جنرل پریذیڈینسی نے کہا ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پہلے پندرہ دنوں کے دوران ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید ہونے والے زائرین کی تعداد 270,000 زائرین تک پہنچ گئی ہے۔

پریذیڈینسی نے مزید کہا کہ موبلٹی سروسز ڈیپارٹمنٹ زائرین اور نمازیوں کو مسجد نبویﷺ کے صحنوں کے اندر، 36 الیکٹرک گالف کارٹس کے ذریعے لے جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے انتظامیہ اپنا فیلڈ ورک دن میں 24 گھنٹے مہیا کرتی ہے، 60 سے زیادہ تربیت یافتہ سپروائزر کو مسجد نبویﷺ میں عمر رسیدہ زائرین اور معذور افراد کی خدمت کے لیے وقف کیا گیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں