ان شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے انسداد منشیات کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا

انسداد منشیات کی سکیورٹی مہم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے: سعودی وزیر داخلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسداد منشیات کی سکیورٹی مہم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور حالیہ عرصے کے دوران اس نے ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت کارروائیاں جاری ہیں اور ہم ثابت قدمی کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اسمگلروں اور منشیات فروشوں کو نوجوانوں کو نشانہ بنانے یا سکیورٹی سروسز میں منشیات کے دھندے کو فروغ دینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے انسداد منشیات کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں اس ھوالے سے ہونے والے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے منشیات کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اہلکاروں کی شاندار کاوشوں کو سراہتے ہوئے وطن کی سلامتی کو برقرار رکھنے اور اسے منشیات کی لعنت کے خطرے سے بچانے میں سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں