سعودی عرب میں کسٹمز حکام نے بیرون ملک سے مائیکرو ویو اوونز میں چھپا کر لائی گئی منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
البطحا گذرگاہ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 4,152,000 کیپٹاگون گولیوں کی اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، جو بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں آنے والی ایک کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔
کسٹمز اتھارٹی نے بتایا کہ البطحا کراسنگ کے ذریعے مملکت کو ایک کھیپ موصول ہوئی تھی، جس میں آنے والے ٹرکوں میں سے ایک پر ڈرائی روسٹنگ اوونز لا دے گئے تھے۔ ان کی چھان بین سے پتا چلا کہ ان میں مشکوک چیزیں چھپائی گئی ہیں۔ کھیپ کے اندر منشیات کی گولیوں کی بھاری مقدار پائی گئی۔