شادی سے انکار پر یمنی شہری نے خاتون ساتھی کو قتل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی ایک عدالت نے آج پیر کو ایک نوجوان کو جنوبی یمن کے شہر عدن میں ایک شاپنگ سینٹر میں ایک نوجوان خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی۔

یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل عدن کے ضلع منصورہ کے ایک تجارتی مرکز میں پیش آیا جہاں ملزم اور مقتولہ کام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محسن مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا مگر مقتولہ فاطمہ نے انکار کردیا۔جس کے مشتعل ملزم نے مقتولہ فاطمہ جس کی عمر بیس سال تھی کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

جرم کے بعد نوجوان فرار ہوگیا، جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان نے اعتراف جرم میں کہا کہ قتل کی وجہ ’جذباتی‘ تھی۔

عدالت نے فیصلے میں ملزم کو سزائے موت اور عوامی جگہ پر بدامنی پھیلانے کے جرم پر تعزیری سزا سنائی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں