کل اتوار کے روز عراق صوبہ کردستان کے علاقے اربیل میں ایک ہسپتال کے اندر ایک نوزائیدہ بچی کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر غصے کی لہر دوڑا دی اور عراق میں بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو ایک بار پھر تازہ کردیا ہے۔
ویڈیو میں دو نرسیں نظر آتی ہیں جنہوں نے بچی کے ساتھ بدسلوکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وقت بچی انکیوبیٹر میں پڑی تھی جب کہ ان میں سے ایک کے کپڑوں پر اسپتال کا لوگو نظر آتا ہے۔
إلى مدير مستشفى انترناشنال في اربيل …
— سكـوب (@Scope_iq) August 19, 2023
هل هكذا تتعاملون مع الأطفال حديثي الولادة ؟
الفيديو لممرضتين يُعنفنَ طفلة حديثة الولادة في مستشفى انترناشنال في اربيل pic.twitter.com/ncUOpSo0cy
میڈیا کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے اس کیس کی تحقیقات شروع کرنے اس کے نتائج شائع کرنے اور دونوں ملزم نرسوں کو سزا دینے کا عزم کیا ہے۔
عراق میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تشدد کے واقعات کی تصاویر یا ویڈیوز کا پوسٹ کیا جانا روز کا معمول بن چکا ہے۔