سوڈان میں سعودی عرب کے سفیرعلی بن حسن جعفر نے زور دے کر کہا ہے کہ مملکت نے سوڈان میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے جنگ بندی کا حل تلاش کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ سوڈان میں متحارب فریقین میں بات چیت کے لیے مملکت کی طرف سے جدہ پلیٹ فارم مہیا گیا۔
سفیر نے سوڈان میں ایک جامع بات چیت کے لیے ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس میں تمام سوڈانی قوتوں کو شمولیت کا موقع دیا جائے۔
سعودی سفیر نے یہ بیان مشرقی سوڈان کے پورٹ سوڈان شہر کی البجا اور عمودیات سپریم کونسل آف کے سربراہ محمد الامین ترک سے ملاقات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
اس موقعے پر محمد الامین ترک نے سوڈان کے مسائل کے حل میں سعودی عرب کے اہم کردار پر زور دیا۔
پانچ ہزار اموات
قابل ذکر ہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل سے شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں اب تک تقریباً 5 ہزار افراد ہلاک اور 40 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔
خانہ جنگی کے باعث ملک کے بہت سے علاقوں میں افراتفری پھیل چکی ہے۔ دارالحکومت خرطوم اور دارفور کے علاقے خانہ جنگی سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔