غزہ: جبالیہ میں دو بہ دو لڑائی میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک،متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہفتے کے روز اسرائیل نے غزہ پر اضافی بمباری کی کارروائیاں کیں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے اجراء کے بعد حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ زدہ شہریوں تک فوری امداد فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

4 اسرائیلی فوجی ہلاک

دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی کے مشرق میں واقع جبالیہ کیمپ میں پوائنٹ صفر سے چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

القسام نے پہلے بتایا تھا کہ اس کے جنگجو غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ البلد کے علاقے میں گھسنے والی اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

القسام نے ٹیلی گرام پر اطلاع دی ہے کہ جھڑپوں کے دوران اس کے جنگجوؤں نے گوریلا ایکشن بم، اینٹی آرمر اور اینٹی پرسنل اور بنکرشکن گولے "ال یاسین 105" کا استعمال کیا۔ القسام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں دشمن کے کئی فوجی ہلاک اور کئی ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

القسام بریگیڈز نے جمعہ کے روز کہا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں پانچ اسرائیلی فوجیوں کو بنکرشکن میزائل سے نشانہ بنانے اور جھڑپ کے دوران متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

نصیرات کیمپ میں 18 فلسطینی شہید

ادھر غزہ کی پٹی میں حماس کی وزارت صحت نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ گذشتہ شب وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات کیمپ میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں 18 افراد شہید ہوگئے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر "شدید بمباری" جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران 400 سے زائد افراد مارے گئے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

"اسٹریٹجک ٹنل کمپلیکس کی تباہی"

اسرائیلی فوج نے جمعہ کی رات شمالی غزہ کی پٹی میں غزہ شہر میں ایک "اسٹریٹیجک" سرنگ کمپلیکس اور حماس کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا یہ بیان سلامتی کونسل کی قرارداد 2720 کے اجراء کے فوراً بعد سامنے آیا تھا۔ اس قرارداد میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کو فوری طور پر، محفوظ بناتے ہوئے جنگ سےمتاثرہ شہریوں تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

متن میں ایندھن، خوراک اور طبی آلات کی فراہمی کے لیے "غزہ کی پٹی میں داخلے اور نقل و حرکت کے تمام دستیاب راستوں کو کلیئر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

لیکن زمین پر اس کا کوئی خاطر خواہ اثر نہیں پڑا کیوں کہ غزہ میں جنگ بدستور جاری ہے اور اڑھائی ملین آبادی کے مصائب اور آلام مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں