غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو مل رہےہیں۔ شہری خوراک کی شدید قلت کا شکار ہیں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں غزہ میں صرف چند ہفتے کے بچے کو دودھ کے بجائے پانی پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دودھ کے بجائے پانی!
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی محاصرے اور آبادی کی بنیادی ضروریات کی کمی کے دوران جاری جنگ کے باعث بنیادی اشیائے خوردونوش کی دستیابی ناپید ہو گئی ہے۔
چھوٹا بچہ اپنی بے گھر ماں کی بانہوں میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ماں اسے فیڈر میں دودھ کی جگہ پانی پلا رہی ہے۔
غزہ میں جاری خوفناک جنگ سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ مائیں اپنے نوزائیدہ بچوں کو خوراک مہیا کرنے میں ناکام ہیں۔ جب کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانچ لاکھ افراد شدید نوعیت کے قحط اور فاکہ کشی کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے جمعے کے روز کہا تھا کہ غزہ کی پٹی تباہ کن قحط کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ جو کچھ وہاں ہو رہا ہے ایسا ہم نے کبھی نہیں دیکھا‘‘۔
-
'ہم مر رہے ہیں': غزہ کے باشندے لڑائی سے پناہ کے متلاشی
کئی لوگوں نے متعدد بار بے آسرا ہونے کے بعد وسطی غزہ کے بریج کیمپ میں پناہ حاصل کی ...
مشرق وسطی -
دل دہلا دینے والا منظر: غزہ کے بچے حرارت کے لیے پتے جلانے پر مجبور
غزہ کی پٹی میں جیسےجیسے جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، شہریوں کی مشکلات اور مصائب ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیل کی خونی جنگ جس نے ہلاکتوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
اسرائیلی ریاست کے قیام کے 77 سال میں صہیونی ریاست نے اپنے دفاع کے دعوے کی آڑ میں ...
مشرق وسطی