سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ریجن کی پولیس نےایک یمنی باشندے عمر عبدالنور عبدالوہاب کو ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو کیپٹل پولیس نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں ہراسانی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سعودی عرب میں ہراسانی کے جرم کی سزا کم سے کم دو سال سے پانچ سال قید اور تیس ہزار ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں