ایک اسرائیلی فوجی 27 مئی 2024 کو اسرائیل-غزہ سرحد کے قریب اے پی سی کو ہدایت دے رہا ہے۔ (رائٹرز)
وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے بدھ کو کہا کہ غزہ اور مصر کے درمیان ایک بفر زون فلاڈیلفیا راہداری کے 75 فیصد حصے پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول تھا۔
انہوں نے اسرائیل کے پبلک براڈکاسٹر کان کو بتایا، "غزہ کے اندر اسرائیلی دفاعی افواج اب فلاڈیلفیا راہداری کے 75 فیصد حصے پر کنٹرول کیے ہوئے ہے اور مجھے یقین ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس کا پوری راہداری پر کنٹرول ہو جائے گا۔ مصریوں کے ساتھ مل کر ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہتھیاروں کی سمگلنگ روکی جائے۔"
ہنیگبی نے مزید یہ توقع ظاہر کی کہ غزہ میں لڑائی کم از کم 2024 تک جاری رہے گی۔