سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کو انڈونیشیا کے نو منتخب صدر سے فون پر بات کی۔ (ایس پی اے/رائٹرز)

سعودی وزیرِ دفاع کی انڈونیشیا کے نو منتخب صدر سے فون پر گفتگو

شہزادے کی صدر کو مبارک باد، فوجی و دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کے روز انڈونیشیا کے نو منتخب صدر سے فون پر بات کی۔

شہزادہ خالد نے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے موقع پر پرابوو سوبیانتو کو مبارکباد دی جو انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع بھی ہیں۔

شہزادے نے سوبیانتو کی کامیابی اور انڈونیشیا کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کی بھی خواہش ظاہر کی۔

کال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور فوجی و دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں