بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث مصرمیں خاتون ٹیچر لفٹ سے گر کر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں بجلی کی بندش کے باعث لفٹ سے باہر نکالتے ہوئےایک خاتون ٹیچر گر کر ہلاک ہو گئیں۔اس واقعے نے ہرطرف رنج وغم کی لہر دوڑا دی ہے

مقامی میڈیا کے مطابق مصری حکام کو اطلاع ملی کہ کفر الشیخ گورنری کے عزبہ الطویلہ میں رہائشی عمارت میں 49 سالہ ہمت مصطفیٰ نامی معلمہ لفٹ کے اندر گرکر وفات پا گئی ہیں۔

معلوم ہوا کہ ہوٹل سکول میں عربی کی معلمہ گھر جا رہی تھیں جب لفٹ میں داخل ہونے کے بعد اچانک بجلی چلی گئی۔ جب وہ اس سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہی تھی تو اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گر بے ہوش ہو گئیں۔

پڑوسیوں نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ اسے فوری طور پر کفر الشیخ جنرل ہسپتال منتقل کیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

لاش کو کفر الشیخ جنرل ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جہاں بعد ازاں استغاثہ نے اس کی تدفین کا حکم دیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں