"چائنا ٹاؤن" نمائش میں روایتی دستکاری فروخت کرنے والے بازار شامل ہیں اور اس میں ایشیائی ملک کا منفرد فنِ تعمیر پیش کیا گیا ہے۔ (ایس پی اے)
جدہ میں چینی ثقافت کی جھلکیاں
سٹی واک میں "چائنا ٹاؤن" نمائش جاری
سعودی پریس ایجنسی نے بدھ کو اطلاع دی کہ سٹی واک میں چین کے ورثے اور فنونِ لطیفہ کی نمائش ہو رہی ہے۔
"چائنا ٹاؤن" نمائش میں روایتی دستکاری فروخت کرنے والے بازار شامل ہیں اور اس میں ایشیائی ملک کا منفرد فنِ تعمیر پیش کیا گیا ہے۔
زائرین منی بمپر کار سمیت مختلف کھیلوں سے اور رولر کوسٹر جھولے کی سواریوں بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
"چائنا ٹاؤن" نمائش جدہ سیزن 2024 کا حصہ ہے۔