جدہ اسلامک پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے36 لاکھ33 ہزار978 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ منشیات اسی بندرگاہ کے ذریعے سعودی عرب آنے والی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ جدہ اسلامک پورٹ کے ذریعے ایک کھیپ موصول ہوئی تھی، جس میں "لوہے کا سامان" شامل تھا۔ جب اسے کسٹم کے طریقہ کار سے چیک کیا گیا، حفاظتی تکنیک اور دیگر ذرائع سے جانچا گیا تو اس کے اندر منشیات کی موجودگی کا پتا چلا۔
#ارقد_وآمن | #الزكاة_والضريبة_والجمارك في ميناء جدة الإسلامي تتمكّن من إحباط محاولة تهريب أكثر من 3,6 مليون حبة "كبتاجون"، عُثر عليها مخبأة في إرسالية واردة إلى المملكة، وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على مستقبلي المضبوطات وعددهما شخصان.
— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) July 1, 2024
🔗| https://t.co/5UsvIhlgR7… pic.twitter.com/d9HihkSI40
انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے اطلاع دی کہ منشیات ضبط کرنے کا کام مکمل ہونے کے بعد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا تاکہ اس منشیات کے وصول کنندگان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔ حکام نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے زور دے کر کہا کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے اس حوالے سے شہریوں اور مملکت میں موجود غیرملکی باشندوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کی کسی مشکوک سرگرمی پر متعلقہ رابطہ نمبروں پرمجاز حکام کو مطلع کریں۔