کویت: دو افراد کی موت کا باعث بننے والی انفلوئنسر کو تین سال قید با مشقت کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اتوار کے روز کویتی اپیل عدالت نے فیشنسٹا فاطمہ المومن کو ٹریفک حادثے کے نتیجے میں غیرارادی قتل کے مقدمے میں تین سال تک قید با مشقت کی سزا کا حتمی فیصلہ سنایا۔

کویتی عوام میں تنازعے کو جنم دینے والا یہ حادثہ گذشتہ سال اگست 2023ء کا ہے جب فاطمہ تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے سرخ اشارہ عبور کرکے دوسری کار سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

حادثے کے بعد کویتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ کویتی انفلوئنسر کو قید کر دیا گیا ہے اور اس پر 10 الزامات لگائے گئے ہیں، جن میں قتل ، حد رفتار سے تجاوز کرنے اور سرخ اشارے کو عبور کرنا شامل ہے۔

گذشتہ مارچ میں بدعنوانی کی عدالت نے اعلان کیا کہ اس نے فاطمہ المومن کی 3 سال قید کی سزا برقرار رکھی، جن پر غلطی سے دو افراد کو قتل کرنے اور تیسرے شخص کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیوٹی اور فیشن کوئین کویتی فیشنسٹا فاطمہ المومن کویت میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی جانی جاتی ہیں کیونکہ انسٹاگرام ایپلی کیشن پران کے 20 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں