غزہ جنگ کے آغاز سے ہی حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین سرحد پار سے باقاعدگی سے گولہ باری کے علاوہ حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے اس گروپ کے خلاف متعدد قاتلانہ کارروائیاں کی ہیں۔ (فراہم کردہ)

اسرائیل کے ہاتھوں لبنانی حزب اللہ کے پانچ نمایاں ترین کمانڈروں کا قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ جنگ کے نتیجے میں لبنانی گروپ کی قیادت پر کئی حملوں کے بعد منگل کے روز بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیل نے حملہ کیا جس میں ایک سینئر حزب اللہ کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی حزب اللہ کے بعض اعلیٰ سینئر کمانڈر یہ ہیں جنہیں اسرائیل نے حال ہی میں ہلاک کیا ہے:

فواد شکر

فواد شکر (ایکس)

سینئر حزب اللہ کمانڈر کو منگل کی شام حزب اللہ کے مضبوط قلعے حارۃ حریک میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ اگرچہ ان کا انجام معلوم نہیں لیکن مصدقہ طور پر وہ اس عمارت میں تھے جس پر اسرائیل نے حملہ کیا۔ وہ حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کی قریبی شخصیت تھے اور اسرائیل نے ہفتے کے آخر میں ہونے والے حملے کے لیے انہیں ذمہ دار قرار دیا تھا جس کی وجہ سے گولان کی اسرائیلی مقبوضہ پہاڑیوں میں ایک درجن نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔

محمد نامہ ناصر

چار جولائی 2024 کو حزب اللہ ملٹری میڈیا پریس آفس کی جاری کردہ نامعلوم ہینڈ آؤٹ تصویر حزب اللہ کے فوجی کمانڈر محمد نامہ ناصر کی ہے جنہیں حج ابو نامہ بھی کہا جاتا تھا۔ (اے ایف پی)

ایک اعلیٰ حزب اللہ اہلکار ناصر جنہیں اسرائیل نے تین جولائی کو جنوبی لبنان میں ہلاک کر دیا تھا، 1965 میں پیدا ہوئے۔ وہ اسرائیل پر راکٹ حملوں کے ذمہ دار حزب اللہ کے عزیز فوجی یونٹ کے کمانڈر تھے۔

سمیع طالب عبد اللہ

12 جون 2024 کو لبنانی حزب اللہ پریس آفس کی جاری کردہ ہینڈ آؤٹ تصویر حزب اللہ کے کمانڈروں سمیع عبد اللہ (دائیں) جنہیں ابو طالب بھی کہا جاتا تھا اور وسام الطویل (بائیں) جنہیں جواد بھی کہا جاتا تھا، کی ہے جو ایک نامعلوم مقام پر موجود ہیں۔ عبد اللہ 11 جون کو اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے جو سات اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہلاک شدہ اعلیٰ ترین درجے کے حامل حزب اللہ کمانڈر تھے۔ طویل کو اس سے قبل دو جنوری کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ (اے ایف پی)

سینئر فیلڈ کمانڈر کو 11 جون کو جنوبی لبنان کے گاؤں جویا میں مار دیا گیا تھا۔ وہ حزب اللہ کے ناصر یونٹ کے کمانڈر تھے اور اسرائیل نے ان پر اسرائیلی شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اسماعیل یوسف باز

اسماعیل یوسف باز (ایکس)

باز کو اسرائیل نے اپریل میں عین بعال کے علاقے میں ہلاک کر دیا تھا۔ باز حزب اللہ کے ساحلی شعبے کے کمانڈر تھے۔ اس وقت اسرائیل نے کہا تھا کہ باز حزب اللہ کے فوجی ونگ کے ایک ممتاز اور تجربہ کار ممبر تھے جہاں وہ متعدد عہدوں پر فائز تھے۔

وسام الطویل

آٹھ جنوری 2024 کو ٹیلیگرام پر حزب اللہ کی جاری کردہ ایک نامعلوم مقام پر نامعلوم ہینڈ آؤٹ تصویر حزب اللہ کے کمانڈر وسام الطویل کی ہے جو جواد کے نام سے معروف تھے۔ (اے ایف پی)

جنوری میں اسرائیلی حملے میں یہ اعلیٰ سطحی حزب اللہ کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ الطویل رضوان یونٹ کے نائب سربراہ تھے اور ایک اور حزب اللہ مزاحمت کار کے ساتھ ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی کو مجدل سلم گاؤں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں