اسرائیل اور لبنان میں گولہ باری کا تبادلہ، حزب اللہ کے میزائل سے ایک اسرائیلی ہلاک

حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اس کے ایک کارکن کی موت ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل کے زیر قبضہ شامی علاقے گولان میں گاؤں مجدل شمس کو نشانہ بنانے والی بمباری پر اسرائیل کے رد عمل کی توقع کے درمیان حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر حملے کئے جا رہے ہیں۔

حزب اللہ نے منگل کی صبح قصبہ بیت لیو پر اسرائیلی بمباری میں اپنے ایک رکن کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کو بتایا کہ جنوبی لبنان میں سات الگ الگ مقامات پر حزب اللہ کے 10 ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے پریس آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ رات کے وقت زمینی اور فضائی حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے متعدد اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

پیر کی شام اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اصبع الجلیل کے علاقے کی طرف 20 راکٹ فائر کیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لانچ پیڈ کو تباہ کر دیا اور حزب اللہ کے ارکان کو ختم کر دیا۔ حزب اللہ نے جواب میں تین اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا۔

فوج نے ”ایکس““پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے فوجی طیارے نے پیر کے روز جنوبی لبنان میں کفر حمام کے علاقے (قضا حاصبیا) میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں سے مقبوضہ علاقے کی طرف راکٹ داغے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میس الجبل کے علاقے میں کام کرنے والے حزب اللہ کے ایک سیل پر بھی حملہ کیا اور اسے ختم کر دیا۔

یاد رہے ہفتے کے روز شام کے گولان کی پہاڑیوں کے قصبے مجدل شمس میں فٹ بال کے میدان پر گرنے والے راکٹ کے نتیجے میں 12 اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق دروز برادری سے تھا۔ اسرائیل نے حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔ حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اسرائیل لبنان پر حملے کا جواز بنانے کے لیے الزام تراشی کر رہا ہے۔ اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ ہفتہ کے اس حملے کی حزب اللہ کو قیمت چکانا ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں